عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد، درخواست ضمانت بھی مسترد

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ  اور توشہ خانہ ریفرنسز میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست مسترد  ۔  

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خان اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔   اس   سےقبل احتساب عدالت کے جج محمد بشیر  نے  عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فر د جرم عائد کی ۔

ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔  وزارت عظمیٰ کے دوران  عمران خان اور بشری بی بی کو 108 تحائف ملے ۔ ان  میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیے۔

احتساب عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کرکے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی جب کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردجرم کیلئے17 جنوری کی تاریخ مقررکردی گئی ہے۔۔

مزید پڑیں  https://urdu.newsdiplomacy.com/latest-news/tosha-khana-reference/

عدالت نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ ملزمان  کے بینک کھاتوں کو منجمد کریں ۔  لین دین یا سرمایہ نکالنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ عدالت نے ملزمان کی ملکیتی جائیدادوں کاکرایہ وصول کرنے کے لیے نیب ایڈیشنل ڈائریکٹر کو ”رسیور“ مقرر کردیا۔

 احتساب  عدالت  میں پیش   رپورٹ  کے  مطابق فرح گوگی کے پاس موہڑہ نور اسلام آباد میں 140 کنال اراضی  ہے ۔ لاہور اور اسلام آباد کے پوش علاقوں میں سات پلاٹس ہیں۔  فرح گوگی 22 لگژری گاڑیوں اور 29 بینک اکاونٹس کی بھی مالک ہیں ۔  عدالت نے شہزاد اکبر کا لاہور میں کمرشل پلاٹ اور 24 بنک اکاونٹس ہیں۔  زلفی بخاری کے 3بنک اکاونٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیاہے ۔۔

نیب حکام 11 جنوری کو توشہ خانہ ریفرنس کی ہونے والی سماعت میں 12 گواہان کو پیش کریں گے۔

Comments are closed.