توشہ خانہ ریفرنس : نیب نے عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کرلیا

اسلام آباد : نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مارچ بروز جمعرات کو طلب کرلیا ہے۔ عمران خان پراختیارات کا غلط استعمال اور توشہ خانہ کےتحائف بیچنے کا الزام ہے۔

نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کو 9 مارچ کو طلب کیا ہے۔

نیب اسلام آباد کی جانب سے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پراختیارات کا غلط استعمال اور توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کا الزام ہے۔

دوسری جانب سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان پر عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس بنانےکا دباؤ تھا، آفتاب سلطان کااستعفیٰ منظور ہونے کے بعد عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کیاگیا۔

Comments are closed.