26 ممالک سے مسافروں کے پاکستان آنے پر پابندی میں 31 جولائی تک توسیع

 سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت سمیت کورونا وائرس کے حوالے سے کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنے والوں پر پابندیوں میں 31جولائی تک توسیع  کی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں نیا سفری ہدایت نامہ اورکیٹگری سی ممالک سے پاکستان آمد پر پابندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سی اے اے کی جانب سے  بھارت،بنگلہ دیش،انڈونیشیا،سری لنکا،جنوبی افریقہ سمیت 26 ممالک سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

سی کیٹگری ممالک سے صرف پاکستانیوں کو وطن آنے کی اجازت ہوگی، تاہم پاکستانیوں کیلئے روانگی سے72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دیا گیا ہے، ان مسافروں کا پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

Comments are closed.