امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن صدارتی اُمیدوار نکی ہیلی کو نارتھ کیرولائنا کے ری پبلکن پرائمری مقابلے میں باآسانی شکست دے کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔
ماہرین کے مطابق نارتھ کیرولائنا سے کامیابی کے بعد ٹرمپ کے لیے تیسری مرتبہ صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی امیدوار کے لیے دونوں بڑی سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کے ذریعے صدارتی امیدوار نامزد کرتی ہیں جنہیں مقامی سطح پر پرائمری کہا جاتا ہے۔
ٹرمپ اس سے قبل آئیوا، نیو ہیمپشر اور یو ایس ورجن آئی لینڈز سے پرائمری انتخابات جیت چکے ہیں۔
نارتھ کیرولائنا سے شکست کے باوجود نکی ہیلی نے صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے دست بردار ہونے سے انکار کیا ہے۔ نکی ہیلی 2011 سے 2017 کے دوران نارتھ کیرولائنا کی گورنر بھی رہ چکی ہیں۔
نارتھ کیرولائنا کے نتائج کے بعد رواں برس صدارتی انتخابات میں صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک بار پھر مقابلے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔
Comments are closed.