ترکی کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار اکثریتی ووٹ حاصل نہ کر سکا جس کے باعث صدارتی الیکشن کے لئے اب دوبارہ پولنگ 28 مئی کو ہوگی، میں تیسرے نمبر پر آنے والے صدارتی امیدوار سینان اوگن کنگ میکر ثابت ہونگے۔
ترکی کے اعلیٰ انتخابی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لئے اتوار کو ہونے والی پولنگ کے دوران کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد ووٹ کی حد تک پہنچ سکا، صدر کے انتخاب کے لئے دوبار ووٹنگ 28 مئی کو ہوگی۔تاہم باقی امیدواروں کے مقابلے میں رجب طیب ایردوان کو واضح برتری حاصل رہی۔ رجب طیب ایردوان 49.51 فی صد ووٹ لے سکے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل امیدوار کمال کلچدار اولو نے 44.88 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
دوسری جانب صدارتی امیدوار کلچدار اولو انتخابات کے دوسرے دور میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایردوان کی جماعت ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے عمل میں مداخلت کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود اپنے حامیوں کو پرامن رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کے صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی جائزوں میں چھ جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کلچدار اولو کو طیب ایردوان پر برتری حاصل تھی۔ جمعے کو دو انتخابی جائزوں میں کلچدار اولو کو 50 فی صد سے زیادہ ووٹ ملنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے۔
ترکیہ کے انتخابات میں تیسرے نمبر پر آنے والے صدارتی امیدوار سینان اوگن ہیں جو اب تک پانچ اعشاریہ تین فی صد ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سینان انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کنگ میکر ثابت ہو سکتے ہیں۔
Comments are closed.