ترکی نے بھارت سمیت 6 ممالک سے فضائی آپریشن معطل کر دیا

انقرہ: کورونا وائرس کے نئی تبدیل شدہ اقسام کے خطرے سے بچاؤ کے لیے ترکی نے بھارت سمیت چھ ملکوں سے آنے والی پروازوں کو روک دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت داخلہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی اقسام کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے برازیل، جنوبی افریقہ، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا سے آنے والی پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد جو ترکی آمد سے قبل چودہ روز کے دوران ان ملکوں میں داخل ہوئے ہوں، ان کو نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہو گا اور چودہ روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کو نیگیٹو ٹیسٹ کے ساتھ ترکی پہنچنے کے بعد دس روز تک قرنطینہ میں رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Comments are closed.