پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے فضائی عملے میں شامل ایئرہوسٹس زاہدہ بلوچ 29 جنوری کو پی کے 797 پر کراچی سے ٹورنٹو پہنچی لیکن خاتون ائیرہوسٹس نے ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے لیے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔
ترجمان پی آئی اے نے ائیرہوسٹس کے لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایئرہوسٹس سے متعلق کینیڈا کی امیگریشن اور ائیر پورٹ اتھارٹی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔31 جنوری کو ہی فلائٹ اسٹیورڈ رمضان گل ایئرلائن کی پرواز پی کے-798 کے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اترنے کے فوری بعد مبینہ طور پر لاپتا ہوگئے تھے۔
دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق فضائی میزبانوں کے پاسپورٹ اسٹیشن منیجرکی تحویل میں رہیں گے جو انہیں پرواز کی روانگی کے وقت چیک ان پر واپس دیا جائے گا۔
جولائی 2020 میں اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے فضائی میزبان یاسر اس ہوٹل سے غائب ہوگئے تھے جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔ان کے لاپتا ہونے کی اطلاع اس وقت سامنے آئی تھی جب ایئرلائن کے سینئر اسٹاف نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر یہ جواب دیا تھا کہ وہ کسی دوسرے شہر جارہے اور اس کے بعد ان کا موبائل فون مستقل بند ملا تھا.
Comments are closed.