متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان سمیت مختلف ممالک پر 12 مئی سے عارضی سفری پابندیاں عائد کر دیں۔
اماراتی حکومت کی جانب سے انسداد کورونا وائرس کے اقدامات کے طور پر مختلف ممالک پر عارضی سفری پابندیاں عائد کی ہیں، جن ممالک کے مسافروں کے یو اے میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان، بنگلہ، دیش، سری لنکا اور نیپال شامل ہیں۔
اماراتی حکومت کی جانب سے پابندی کا اطلاق 12 مئی سے ہوگا، سفارتی اہلکاروں اور خصوصی طیاروں کو اس پابندی سے استثنی حاصل ہوگا، تاہم سفارت کاروں کو متحدہ عرب امارات میں 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔
Comments are closed.