تل ابیب۔ خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اہم حکام سے ملاقاتوں میں 4 معاہدوں پر اتفاق کرلیا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو نے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ان میں سے ایک معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے نئے ویزہ فری پالیسی پر اتفاق کرلیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے شہری ویزے کے بغیر بھی مخصوص شہروں میں سفر کرسکیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یو اے ای کے وفد کے اسرائیلی دورے اور معاہدے پر اتفاق کو ‘امن کے لیے سنہری’ قرار دیا۔اس معاہدے کے بعد عرب دنیا میں اماراتی پہلے شہری بن جائیں گے جنہیں اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
عرب ممالک میں سے مصر نے 1979 اور اردن نے 1994 میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کیا تھا جب کہ کئی برس بعد اب متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔
Comments are closed.