اسلام آباد: متحدہ عرب امارات جانا ہے تو کم از کم 2 ہزار درہم پاس رکھیں، سیاحتی ویزہ پر یو اے ای جانے والوں کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے وزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو اپنے ساتھ کم از کم 2 ہزار درہم یا اس کے برابر رقم لازمی رکھنا ہوگی۔
روانگی سے پہلے دبئی میں قیام کے اخراجات ایئرپورٹ پر دکھانے کے علاوہ واپسی کا کنفرم ٹکٹ اور ہوٹل کی کنفرم بکنگ بھی لازمی قرار دی گئی ہے، ہوٹل کے بجائے کسی عزیز، دوست یا رشتے دارکے پاس قیام کی صورت میں یو اے میں موجود شخص کے رہائشی پتہ کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ بورڈنگ سے قبل یا ایف آئی اے امیگریشن حکام مسافروں کے متحدہ عرب امارات جانے کیلئے ضروری شرائط کو دیکھیں گے، واضح رہے گزشتہ روز 304 مسافروں کو شرائط پوری نہ ہونے پر دبئی داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
Comments are closed.