پاکستان میں برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر الیگزینڈر ایونز نے عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان مل کر ماحولیاتی مسائل اور چینلجز سے نمٹیں گے اور ماحول کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
پاکستان میں متعین قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر الیگزینڈر ایونز نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ بہت خوشی ہے اس سال پاکستان عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کررہا ہے، قدرتی وسائل سے مالامال پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے سنگین خطرات لاحق ہیں۔
قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ ماحولیاتی تبدیلیوں کامقابلہ کرنےکیلئے پاکستان کی مدد کررہا ہے، ہم پاکستانیوں کوماحول کےحوالے سےمزید لچک کا مظاہرہ کرنے میں مدد کررہے ہیں، پاکستان کےساتھ ملکرماحولیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کیلئے مالی وسائل ڈھونڈ رہے ہیں، تا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مقابلے کے عزم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
ہائی کمشنر الیگزینڈر ایونز کا کہنا ہے کہ برطانیہ رواں برس اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کی میزبانی کرےگا،برطانیہ اپنی زیرصدارت ہونے والی کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سےمتعلق پاکستانی ترجیحات کو آگے بڑھائے گا،دوست مشکل وقت میں ایک دوسرے کےکام آتے ہیں،برطانیہ اور پاکستان مل کر ماحولیاتی مسائل اور چینلجز سے نمٹیں گے اور ماحول کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
Comments are closed.