بھمبر آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری چوہدری ساجد نے انگلینڈ کی کاروباری دنیا میں منفرد انداز میں قدم رکھ لیا، انہوں نے نارتھ یارکشائر شہر میں پہلی پار جدید ترین ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا۔
کورونا وباء کے دوران مختلف ممالک میں خراب معاشی حالات کے باوجود پاکستانی نژاد برطانوی شہری چوہدری ساجد نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے یارکشائر میں جیٹ کار رچمنڈ کے نام سے جدید ترین ٹیکسی سروس متعارف کرا دی ہے۔ مستقبل میں برقی گاڑیوں کے استعمال کے پیش نظر ٹیکسی سروس کیلئے ٹیسلا کی ایس ماڈل گاڑیوں کی خریداری کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان گاڑیوں کی ابتدائی طور پر خریداری کیلئے بہت بڑی سرمایہ کاری درکار ہے تاہم اس کے لئے جاری اخراجات (آپریشنل کاسٹ) قدرے کم اور انتہائی ماحول دوست ہے،چوہدری ساجد نے بتایا کہ ماڈل ایس کشادہ، آرام دہ اور پرسکون ہے، جو بہت زیادہ سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد یہ 300 میل تک کا سفر کرسکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ جدید ترین گاڑی روڈ سیفٹی میں ایک کلاس لیڈر ہے جس میں بہت سے فعال اور غیرفعال حفاظتی خصوصیات ہیں ، جو مسافروں کو لے جانے کے وقت ایک اہم غور ہے۔ ابتدائی طور پر یہ گاڑی آزمائشی طور پر چلائی جائے گی اورمستقبل میں آگے بڑھنے کے مقصد کے ساتھ الیکٹرک وہیکل (ای وی) بیڑے کی توسیع کے ساتھ گاڑی چلائے گی۔
Comments are closed.