غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس نے ٹوئٹ میں کہا کہ افسران نے لیورپول کے کینسینگٹن ضلع میں انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت 21، 26 اور 29 سال کے تین افراد کو گرفتار کر لیاہے۔بیان میں کہا گیا کہ دھماکے میں ہلاک شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ ڈرائیونگ کرنے والے شخص کی ہسپتال میں حالت مستحکم ہے۔
پولیس نے کہا کہ خطے میں انسداد دہشت گردی پولیس، لیورپول فورس کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔مرسی سائیڈ پولیس نے اپنے الگ بیان یں کہا کہ اگرچہ انسداد دہشت گردی پولیس تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے لیکن دھماکے کو تاحال دہشت گردی کا واقعہ قرار نہیں دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ وہ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے کھلے ذہن سے کام کر رہے ہیں۔مرسی سائیڈ پولیس کا کہنا تھا کہ ’اب تک ہم یہ سمجھ پائے ہیں واقعے میں ملوث کار ٹیکسی تھی جو دھماکے سے کچھ دیر قبل ہی ہسپتال پہنچی تھی
Comments are closed.