عمر ایوب وزارتِ عظمیٰ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کیلئے عمر ایوب ہمارے امیدوار ہوں گے جبکہ عاقب خان خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے، سب جانتے ہیں الیکشن میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ایک دو روز میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.