ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مری میں پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی، دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت، معیشت، علاقائی سلامتی، امن اور استحکام سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر نے  کورونا وباء کے مشکل وقت اور بعد ازاں تباہ کن سیلاب کے دوران امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد اور اس حوالے سے ڈونلڈ بلوم کی کوششوں کو سراہا۔

Comments are closed.