امریکہ اور اتحادی لبنان میں کسی مکمل جنگ سے بچنے کے لیے انتھک کوشش کر رہے ہیں:امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ ” انتہائی شدید” ہے اور یہ کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی اسرائیل اور لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے درمیان ایک مکمل جنگ روکنے کے لیے انتھک کوشش کر رہے ہیں۔

جی سی سی کے سینئر حکام اور وزراء کے ساتھ ایک اجلاس کے آغاز میں کہا کہ “لبنان کے حوالے سے، ہم ایک مکمل جنگ سے بچنے اور ایک ایسے سفارتی عمل کی طرف جانے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کرا نتھک کوشش کر رہے ہیں جس سے اسرائیلی اور لبنانی دونوں اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔”

انہوں نے مزید کہاکہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ بہت شدید ہے.. بہترین حل سفارت کاری ہے، اور مزید کشیدگی کو روکنے کےلیےہماری مربوط کوششیں انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔

بلنکن نے کہا ،” ہم میں سے ہر ایک کو تمام فریقوں پر دباؤ ڈالنا ہوگا کہ وہ اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ضروری فیصلے کریں ۔ یہ بدستور یرغمالوں کو گھر پہنچانے، لوگوں کے لئے سکون لانے کا بہترین طریقہ ہے اور یہ ووسرے محازوں پر کشیدگی کم کرنے میں بھی ہماری مدد کر سکتا ہے۔ “

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.