امریکا کی پاکستان کو ایف 16 طیاروں کےسامان کی فروخت کی منظوری
امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کانگریس کو نئی غیر ملکی فوجی فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا، پینٹاگون
واشنگٹن : امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دے دی ہے۔
پینٹاگون کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالر کے معاہدےکی منظوری دے دی ہے۔ امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن پاکستان کو لڑاکا طیاروں کا سامان دینے کی مجاز ہو گی۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کانگریس کو نئی غیر ملکی فوجی فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا۔
پینٹاگون کے بیان میں بتایا گیا کہ مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرے گی۔پاکستان کو آلات کی فروخت سے خطے میں بنیادی فوجی توازن نہیں بدلے گا۔
Comments are closed.