امریکی اڈے کسی بھی وقت ہمارے ہدف بن سکتے ہیں:ایران کا اسرائیل کو انتباہ

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے ایران کو حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ممکنہ حملے کی دھمکی کے بعد، ایران نے بھی سخت ردعمل دے دیا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ نے اتوار کے روز سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی یا ہم پر حملہ کیا گیا تو ہم بھرپور اور دو ٹوک جواب دیں گے۔”
انہوں نے واضح کیا کہ ایران صرف دفاعی پوزیشن میں نہیں بلکہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کا موثر اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

عزیز نصیر زادہ نے مزید کہا، “امریکی اڈے ہمارے نشانے پر ہوں گے، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔ اگر امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے کوئی جارحیت ہوئی تو ہم ان اڈوں کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے۔”

یہ بیان خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بھڑکا سکتا ہے، جہاں پہلے ہی یمن، اسرائیل، اور ایران کے درمیان تناؤ عروج پر ہے۔

Comments are closed.