وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم و بجلی تابش گوہر نے کہا ہے کہ کلین و گرین توانائی کی پیداوار حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت توانائی مارکیٹ کو متنوع و وسیع بنا رہی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم و بجلی تابش گوہر سے امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی شعبے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر تابش گوہر نے کہا کہ کلین و گرین توانائی کی پیداوار حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت توانائی مارکیٹ کو متنوع و وسیع بنا رہی ہے۔
تابش گوہر نے کہا کہ گیس سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے گیس سٹوریج پر کام کیا جا رہا ہے۔ امریکہ کی ناظم الامور نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ جی ٹو جی کی بنیاد پر توانائی کے شعبے میں تعاون کا خواہشمند ہے، توانائی کے شعبے میں شراکت داری کیلئے ترجیحات جلد واضح کی جایں گی۔
Comments are closed.