نورمقدم قتل کے ملزم ظاہر جعفر کو جیل میں امریکی سفارتخانے کا پارسل آنے کا انکشاف

اسلام آباد میں نورمقدم کو بے دردی سے قتل کرنے والے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو اڈیالہ جیل میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے پارسل بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم کیلئے امریکی سفارت خانے کی جانب سے پارسل بھجوایا گیا، اڈیالہ جیل کے اعلیٰ حکام نے کوریئر سروس کے ذریعے بھجوائے گئے پارسل کو وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جیل حکام کا کہنا تھا کہ چاہیے ملزم ظاہر ذاکر جعفر امریکی شہری ہوں لیکن اس پر اسلام آباد میں قتل کا الزام ہے، اس لئے اگر ملزم کو پارسل وزارت خارجہ کے ذریعہ بھجوایا جا سکتا ہے، پارسل طے شدہ طریقہ کارکے ذریعہ موصول ہوگا تو ملزم تک پہنچ سکتا ہے۔

Comments are closed.