شام اور عراق میں ایرانی اہداف پرامریکی حملے

امریکہ نے عراق اور شام میں ایرانی انقلابی گارڈز اور ایران نواز عسکری گروہوں کے 85 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی اردن میں ایک ڈرون حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں کی گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس امریکی کارروائی میں طویل فاصلے تک سفر کرنے والے بی ون بمبار طیاروں کا استعمال بھی کیا گیا۔ اردن میں ایک امریکی فوجی اڈے پر گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہوئے ایک ڈرون حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ امریکی حکومتی اور فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ادارے اے ایف پی نے لکھا ہے کہ آئندہ دنوں میں ایسے مزید امریکی فضائی حملے متوقع ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.