امریکا اور اقوام متحدہ کا پاکستان اور بھارت پر کشیدگی کم کرنے کیلئے زور

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا کہنا ہےکہ پاکستان بھارت سے کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ملا برادار کی قیادت میں طالبان وفد سے امریکی ٹیم زلمے خلیل زاد کی قیادت میں افغان امن پر بات چیت جاری ہے۔افغان امن معاہدہ جلد طے کرنا چاہتے ہیں۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ رابرٹ پلاڈینو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان بھارت سے کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے پر زور دے رہے ہیں، اس حوالے سے مائیک پومپیو پاک بھارت وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہیں، بھارت کیخلاف پاکستان کی جانب سے ایف سولہ طیارے کے استعمال سے متعلق بھارتی صحافی کے سوال پر رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھا کہ دفاعی سمجھوتوں پر عوامی سطح پر بیانات نہیں دیئے جاتے، تاہم اس معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے، ملا برادار کی قیادت میں طالبان وفد سے امریکی ٹیم زلمے خلیل زاد کی قیادت میں افغان امن پر بات چیت جاری ہے۔افغان امن معاہدہ جلد طے کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صحافی کے سوال پر نائب ترجمان نے طالبان کو دہشت گرد قرار دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ابھی ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتے جس سے امن عمل متاثر ہو۔ امن بات چیت کے دوران افغان عوام کی امنگوں اور تشویش کو مد نظر رکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بھی پاکستان اور بھارت پر کشیدگی ختم کرنےکےلیے زور دیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک تناؤمیں کمی کےلیےزیادہ سےزیادہ اقدامات اٹھائیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ صورتحال سےپوری طرح آگاہ ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ دونوں ممالک سےمختلف سطح پر رابطے میں رہے۔

Comments are closed.