صرف 2 ممالک میں ای وی ایم کا استعمال، الیکشن کمیشن کی وضاحت

اوورسیز ووٹنگ کیلئے کو سسٹم نادرا نے بنایا تھا،اس پر پارلیمان میں بحث نہ ہوسکی،اس وقت کے سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ اگر نادرا کا بنایا گیا سسٹم استعمال کیا گیا تو الیکشن متنازع ہو جائیگا، ترجمان

اسلام آباد : ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کچھ فیصلوں کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔جبکہ حقائق کچھ یوں ہیں۔دنیا کے صرف دو ممالک بھارت اور برازیل میں ای وی ایم زیر استعمال ہے۔ان ممالک کو یہ سسٹم اپنانے میں 22 سے 25 سال لگے۔برازیلین سفیر نے کہا 2023 کے الیکشن ای وی ایم پہ ہونا معجزہ ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اس وقت بھی ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ ہر کام کررہا ہے۔اوورسیز ووٹنگ کیلئے کو سسٹم نادرا نے بنایا تھا اس پر پارلیمان میں بحث نہ ہوسکی۔حکومت نے سپینش فرم سے اس سسٹم کا آڈٹ بھی کرایا۔اس وقت کے سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ اگر نادرا کا بنایا گیا سسٹم استعمال کیا گیا تو الیکشن متنازع ہو جائیگا۔

Comments are closed.