وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، چودھری سالک حسین، اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں حج انتظامات اور حجاج کرام کے لیے سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حج فنڈ پر کام حتمی مراحل میں ہے، جبکہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے ہی کی جائے گی۔ حجاج کی معاونت کے لیے حج موبائل ایپلی کیشن کو فعال رکھا گیا ہے، جو حج کے دوران سہولت فراہم کرے گی۔
وزیراعظم نے حج انتظامات کے ہر پہلو پر جامع تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں اور ان کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے پر زور دیا اور ہدایت کی کہ حج ڈیوٹی کے لیے اچھی شہرت کے حامل افسران کو تعینات کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حجاج کرام کی رہائش، سفری انتظامات اور تربیتی سہولیات کو اعلیٰ معیار کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے عرض 2025 کی تیاریوں پر ایک جامع بریفنگ آئندہ چند روز میں پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت کا اولین مقصد حجاج کرام کی سہولت اور معاونت کو یقینی بنانا ہے اور حج کے تمام انتظامات میں مکمل شفافیت اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔
Comments are closed.