تعلیم کے لئے بیرون ملک جانے والے کم عمر طلباء کی مشکل آسان ہو گئی، 17 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل آج سے شروع ہوگا۔
حکومت نے بیرون ملک تعلیم کے لئے جانے والے کم عمر طلبا کی عالمی وباء کے باعث مشکلات کے باعث 17 سال کے طلبہ و طالبات کو ویکسی نیشن کی اجازت دے دی، ایسے طلبا کو بیرون ملک جانے سے پہلے موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔
ملک بھر میں آج سے موڈرنا ویکسین 18 سالہ شہریوں کو لگانے کا عمل بھی شروع ہو رہا ہے ، دائمی امراض کا شکار افراد کو بھی امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین لگائی جا رہی تھی، موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والے افراد کو لگائی جا رہی تھی۔
Comments are closed.