ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی : الیکشن کمیشن کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی وزراء کیخلاف کیس کرنے کا فیصلہ
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر برہمی کا اظہار
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا سمیت صوبائی وزرا کے خلاف کیس چلانے کا فیصلہ کر دیا ہے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر ضابطہ اخلاق کی یون خلاف ورزی ہوتی رہی تو ضمنی انتخابات ملتوی کرنے پڑ سکتے ہیں۔
چیف الیکشن کمیشنز کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن ممبران ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور ایڈوکیٹ جنرل کےپی شریک ہوئے۔ ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور دیگر کے خلاف کیس چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعلی سمیت سمیت وزراء اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔
چیف الیکشن کمیشنر کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی۔ صوبائی حکومت معاونت پر تیار نہ ہوئی تو ضمنی الیکشن ملتوی کرنے پر مجبور ہونگے۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں ہیلی کاپٹر سمیت ریاستی مشینری استعمال ہورہی ہے ۔ چیف سیکرٹری صوبائی حکومت کو قانون کی پاسداری یقینی بنانے کا پیغام پہنچائیں۔
Comments are closed.