آئی ایم ایف سے بڑا اور طویل مدت کا پروگرام لینا چاہتے ہیں: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف سے کمرشل فنانسنگ لیں گے اور بانڈز لانچ کرینگے ، تھوک فروشوں، پرچون فروشوں، رئیل سٹیٹ اور زرعی آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا، مہنگائی میں کمی کا رحجان ہے، سود کی شرح بھی کم ہوگی۔

ان کاکہنا ہے کہ دوست ممالک سے رقوم جمع کرانے اور رول اوور کرانے کا دور بیت چکا، ایس آئی ایف سی بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ اعتماد کا فقدان ہے، موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی رکاوٹ نہیں ، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی آخری قسط میں 1.1 ارب ڈالر دینے ہیں، پروگرام میں تسلسل ہوگا تو معاشی نظم و ضبط رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم معیشت کی بہتری کے لیے کلیئر وژن رکھتے ہیں، ٹیکس نظام میں شفافیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے ساتھ ماحولیات کی فنڈنگ پر بھی بات ہوسکتی ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

 

Comments are closed.