رمیز راجا سے اختلافات، وسیم خان چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے عہدے سے مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اختیارات میں کمی اور نئے چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کے ساتھ اختلافات کے باعث استعفی دے دیا۔

وسیم خان نے سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے دور میں 2019 کے اوائل میں بورڈ میں چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داریاں سنبھالیں، ان کا 3 سالہ معاہدہ 2022 میں ختم ہونا تھا، ذرائع کے مطابق پی سی بی چئیرمین رمیز راجا کے ساتھ ملاقات میں وسیم خان نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

رمیز راجا ڈی آر ایس کے معاملے پر وسیم خان سے خوش نہیں تھے، نیوزی لینڈ اور انگلنیڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار نے وسیم خان کے کیس کو مزید کمزور کیا، رمیز راجہ نے پہلی پریس کانفرس میں کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں اور نئی ٹیم کو لانے کا عندیہ دیا تھا۔

Comments are closed.