سندھ میں پانی کی شدید قلت۔۔ کراچی میں فراہمی آب کے بحران کا خدشہ

پاکستان کے صوبے سندھ میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی، سکھر، گڈو اور کوٹری بیراجز کو پانی کی قلت کا سامنا ہے جس سے کراچی میں پانی کی فراہمی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ماحولیاتی اور آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشیں نہ ہونے کے سبب زرعی پانی کے ساتھ پینے کے پانی کا بحران جنم لے سکتا ہے۔

سکھر بیراج کے انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ سکھر اور گڈو بیراج کی کئی نہروں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، کوٹری بیراج پر پانی کم پہنچنے کی وجہ سے کراچی کیلئے کینجھر جھیل دیگر شاخوں کو پانی کی فراہمی خطرات سے دوچار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع نہیں ہوتا تو مزید بحران پیدا ہوگا اگر پانی کی بحرانی صورتِ حال برقرار رہی تو سندھ میں فصلوں کو شدید نقصان ہو سکتا ہے۔دوسری جانب آبپاشی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت تینوں بیراجوں کو پانی کی مجموعی طور 40 فیصد سے زائد کمی کا سامنا ہے۔

Comments are closed.