ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے:شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

وزیراعظم نے پشاور بورڈ بازار کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں بورڈ بازار کے قریب موٹرسائیکل پر دھماکا خیز مواد منتقلی کے دوران پھٹنے سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.