عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ ایک ہفتے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے 20 لاکھ کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے ہلاکتوں میں کمی آئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق 20 ستمبر تک گزشتہ ہفتے 19 لاکھ 98ہزار 897 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں کیسز میں اضافہ ہوا، امریکا اور یورپ میں 11 فیصد سے 10 فیصد اضافہ ہواہے۔
واضع رہے کورونا وائرس کی دودری لہر کے باعث برطانیہ سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں نئی پابندیوں کا اعلان کیاگیاہے۔ متعدد ممالک میں متاثرہ علاقوں میں جزوی لاک ڈاون بھی لگادئیے گئے ہیں۔
Comments are closed.