عالمی ادارہِ صحت نے امریکی کمپنی فائزر و جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی مشترکہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔جس کے بعداب بیک وقت بہت سارے ممالک اسے استعمال کرنے کی منظوری دیں گے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 31 دسمبر 2020 کو جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی گئی کہ صحت سے متعلق عالمی ادارے نے فائزر و بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔
عالمی ادارہ صحت کی رکن ممالک کے ارکان پر مشتمل باڈی اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ آف ایکسپرٹس آف امیونائزیشن (ساگا) کی منظوری کے بعد ویکسین کے استعمال کی منظوری دی گئی۔
برطانیہ، کینیڈا، سنگاپور، امریکا اور سعودی عرب سمیت یورپین یونین نے بھی گزشتہ ماہ دسمبر کے وسط تک مذکورہ ویکسین کی منظوری دیتے ہوئے اس کا استعمال بھی شروع کردیا تھا تمام ممالک نے ابتدائی طور پر طبی رضاکاروں، سیکیورٹی و ریسکیو اہلکاروں اور عمر رسیدہ افراد کو ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کیا تھا
Comments are closed.