رواں سال کے آخر تک کورونا کے مکمل خاتمےکا امکان نہیں۔ ڈبلیو ایچ او

سربراہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر ماہرین نے تاکید کی ہےکہ احتیاطی تدابیر سے اسپتال میں داخلوں اور اموات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل 6 ہفتوں میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتےکورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم اس وقت کورونا وائرس قابو میں ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر ماہرین نے بتایا کہ امریکا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی میڈیٹیرانین میں کیس بڑھے ہیں، یہ صورتحال مایوس کن ضرورہے لیکن حیران کن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین سےزندگیاں بچانےمیں مدد مل سکتی ہے تاہم کورونا سے بچنے کے لیےصرف ویکسین پر انحصار کرنا غلطی ہوگی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 49 لاکھ87 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد25 لاکھ 49 ہزار743 ہوگئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 6 لاکھ سے96ہزار سے زائد  اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے۔

Comments are closed.