اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا چیف جسٹس کون ہوگا؟ فیصلہ یکم نومبر کو ہوگا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم نومبر کو طلب کر لیا ہے، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم نومبر کو طلب کر لیا ہے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال جوڈیشیل کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

جوڈیشیل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا۔

Comments are closed.