میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، مگر ہم ان چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مستقبل میں بھی کسی کو ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے ملکی ترقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کی طرح وہ بھی ملک کی بہتری کے خواہاں ہیں، لیکن پاکستان آئی ٹی اور ڈیجیٹل دور کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔ ان کے مطابق، حکومت اور اداروں کو بچوں اور نوجوانوں کو اس جدید دور کے مطابق تیار کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
Comments are closed.