اس خرابی کو دور کریں گے جو ہمارے نظام کو کینسر کی طرح کھا رہی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، نااہلی اور نالائقی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی)کو ختم کرنے کا میرا فیصلہ اس خرابی کو دور کرنے کی طرف ایک قدم ہے جو ہمارے نظام کو اندر سے کینسر کی طرح کھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک ایماندار، دیانتدار اور اہل بیوروکریسی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں جو اعلیٰ معیار کی عوامی خدمت فراہم کرے گی اور حکمرانی کے معیار کو بلند کرے گی

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.