کیا ڈی جی آئی ایس پی آر فیصلہ کریں گے کہ سازش ہوئی تھی یا نہیں؟، عمران خان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ’ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر یہ فیصلہ کریں گے کہ غیرملکی سازش ہوئی تھی یا نہیں؟ یہ ان کا نکتہ نظر ہو سکتا ہے، فیصلہ نہیں۔‘
سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سوال جواب کے لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے کہا کہ کھلی سماعت کریں، پتا چل جائے گا کہ غیر ملکی سازش ہوئی تھی یا نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا نکتہ نظر ہو سکتا ہے، فیصلہ نہیں۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’سپریم کو چاہیے کہ جوڈیشل کمیشن بنائے اور اس معاملے کی تحقیقات کرے۔‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’سات تاریخ کو سائفر آتا ہے اور آتھ کو تحریک عدم اعتماد آ جاتی ہے۔ امریکی سفارت خانے کے لوگوں نے کن کن سے ملاقاتیں کی سب معلوم ہے۔‘

Comments are closed.