سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق میں نواز شریف کی مرضی کے بغیر فیصلے نہیں ہوں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن نہ ہوتے تو شاید یہ حالات نہ ہوتے، اس طرح الیکشن نہیں ہونے چاہئیں تھے جس طرح الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج لوگوں کا الیکشن سے اعتماد اُٹھ گیا ہے، آج دیکھیں لوگ باہر کیا باتیں کرتے ہیں، ابھی میں دفتر آیا ہوں تو 3 لوگوں نے مجھے کہا ہے کہ الیکشن دوبارہ کیوں نہیں ہو رہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب لوگ پوچھ رہے ہیں جیتا کون ہے؟ جیتنے والے بھی ہارنے والوں سے زیادہ شرمندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیتنے والے اپنے آپ کو مبارک باد کے قابل بھی نہیں سمجھتے، آج جیتنے والے بھی ہار گئے ہیں، نقصان ملک کا ہوا ہے۔
Comments are closed.