اسلام آباد: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمومیں کمی کا امکان ہے۔
ورلڈ بینک کی ایشیائی ممالک سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ موجود حالات میں پاکستان کیلئے انرجی کے شعبے میں سبسڈی بڑا چیلنج ہے۔ خطے کی نسبت پاکستان میں انرجی کے شعبے سب سے زیادہ سبسڈی دی جاری ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اگلے سال پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد ہوسکتی ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 5.6 فیصد رہی جبکہ روس یوکرائن جنگ کے باعث جنوبی ایشیا میں معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے۔ اس سال جنوبی ایشیا میں گروتھ 6.6 فیصد رہنے کی پیشنگوئی ہے۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت 8 فیصد، بنگلہ دیش 6.4 فیصد اور مالدیپ کی 7.6 فیصد گروتھ رہے گی۔ نیپال میں شرح نمو 3.7 فیصد، بھوٹان 4.4 فیصد، سری لنکا میں 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.