اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے عالمی برادری کو تنازعات میں شدت کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی اور دنیا مزید جنگوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ایف پی کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو خطہ اور نہ ہی دنیا مزید جنگ کی متحمل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ انتہائی کشیدگی کے دہانے پر ہے۔
سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ خطے کے لوگ مکمل تباہ کن جنگ کے حقیقی خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ اب اس خطرے اور کشیدگی کو کم کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔
انہوں نےتمام متعلقہ فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.