دنیا بھر میں کورنا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی لیکن عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ یہ تعداد حتمی نہیں ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار میں کہا گیا کہ دنیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ 555 ہو چکی ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی اموات کو 5لاکھ سے دگنی ہونے میں محض 3 ماہ کا عرصہ لگا۔
امریکا میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 5 ہزار 31، برازیل میں ایک لاکھ 42 ہزار 58، بھارت میں 95 ہزار 542، میکسیکو میں 76 ہزار 430 اور برطانیہ میں 42 ہزار، سپین 31ہزار،ایران 25ہزار متاثرین انتقال کرگئے ہیں۔
مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بھی بدستور اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کورونا سے 3 کروڑ 31 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔متاثرہ مریضوں کی تعداد میں امریکا کے بعد بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔دنیا بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 45 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.