لوٹی گئی قومی دولت کی ریکوری میں بڑی کامیابی، 25 ارب روپے خزانے میں جمع

لاہور: لوٹی گئی ملکی دولت کی واپسی کے معاملے پر بڑی کامیابی ملی ہے، پنجاب حکومت رشوت اور کرپشن میں ملوث بیوروکریسی اور ٹھیکیداروں سے 25 ارب روپے واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کروا دیئے۔ مک مکا کر کے اربوں روپے ہڑپ کرنے والی بڑی کمپنیاں ہمیشہ کیلئے بلیک لسٹ قرار دے دی گئی

پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب کے چیئرمین یاور بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ آڈٹ میں بڑے بڑے سرکاری افسران مختلف سرکاری منصوبوں میں رشوت، کمیشن اور کرپشن لینے میں ملوث پائے گئے، ذمہ داروں سے 25 ارب روپے کی رقم واپس لے کر ملکی خزانے میں جمع کرا دی گئی ہے جب کہ اس بڑی کامیابی سے وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

یاور بخاری کا کہنا ہے کہ یہ رقم صرف 14 مہینوں کے اندر ریکور کرائی گئی، صوبائی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس منسوخ نہ ہوتے تو ریکوری 40 ارب روپے تک کی بھی ہوسکتی تھی، سرکاری خزانہ سے ناجائز ادائیگیاں کر کے ملک کو نقصان پہنچایا گیا،ملوث ٹھیکیدار اور ان کی کمپنیاں ہمیشہ کیلئے بلیک لسٹ کر دی گئیں ہیں۔

Comments are closed.