آج مخالف کیساتھ،کل ان کے ساتھ یہی ہوگا،بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آج ان کے مخالف کے ساتھ جو ہورہا ہے، کل ’ان‘ کے ساتھ بھی یہی ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے نوڈیرو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے سلیکٹڈ راج کو بےنقاب کیا۔ نواز شریف امیر المومنین بننا چاہتے تھے ہم نے انہیں بھی ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے خراب حالات کی کسی کو فکر نہیں۔ دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ دہشتگردوں کراچی میں آکر گھربنانے کی دعوت دی گئی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں نفرت اور ذاتی دشمنی کی سیاست کی وجہ سے جو ہورہا ہے بہت غلط ہورہا ہے۔ جو آج سمجھتا ہے کہ ان کے مخالف کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے۔ وہ جان لیں کل ان کے ساتھ بھی یہی ہوگا۔ بلاول بھٹو نے واضح کیاکہ سیاسی عدم استحکام سے معیشت کو نقصان ہوگا۔ ملک، وفاق اور نظام کو بھی نقصان پہنچے گا۔ تقسیم کی سیاست کا اثر ہر گھرتک پہنچ رہا ہے۔

Comments are closed.