دنیا کے متعدد ممالک میں آج عیدالاضحٰی منائی جارہی ہے

سعودی عرب، فلسطین، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں سمیت یورپ، امریکا، کینیڈا، انڈونیشیا، جاپان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کے دیگر خطوں میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش جذبے سے منائی جارہی ہے۔عید الفطر کے علاوہ مسلمانوں کا دوسرا اہم ترین تہوار بقرہ عید ہے جو قمری کیلینڈر کے آخری مہینے ذوالحج کی 10 تاریخ سے 12 تاریخ تک منائی جاتی ہے۔

اس سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئی اہم مسلمان ممالک بشمول پاکستان، متحدہ عرب امارات اور الجزائر نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہیں۔ رواں سال سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نہایت محدود حج ہوگا جس میں صرف ایک ہزار افراد شرکت کرسکیں گے۔

رواں سال بھی دنیا بھر میں صاحب حیثیت مسلمانوں نے عید کے دن نماز عید کی ادائیگی کے بعد حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی عظیم قربانی کے جذبے کی یاد میں اپنے اپنے جانوروں کو ذبح کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت چند ممالک میں عید الاضحیٰ کل منائی جائے گی۔

Comments are closed.