سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، نئے ججز کی سادہ مگر پر وقار تقریب حلف برداری کا انعقاد منگل کو یہاں عدالت عظمیٰ میں کیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس ملک شہزاد احمد، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن سے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، لا افسران اور وکلا نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.