بھارتی میڈیا و حکومت کا گمراہ کن پراپیگنڈہ، عبدالرشید غازی پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار
عقیل احمد تنولی
اسلام آباد؛ بھارتی میڈیا کی جہالت یا لاعلمی، جھوٹی اور گمراہ کن رپورٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، بھارتی میڈیا نے پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ عبدالرشید کو قرار دے دیا اور عبدالرشید غازی کا پتہ ٹھکانہ معلوم کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
زیر حراست عادل ڈار سے پلوامہ ڈرامے کی ذمہ داری قبول کروانے والی بھارتی فورسز کو یہ بھی معلوم نہیں کہ جس شخص کو پلوامہ ڈرامے کا ماسٹر مائنڈ کہا جارہا ہے وہ تو 2007 میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ لال مسجد جھڑپ میں ماراگیا تھا۔ بھارتی حکومت اور میڈیا کی برق رفتار تحقیق اور حقائق جاننے کی تیزی سے اندازہ ہوتا ہے کہ عنقریب انکے ذرائع عبدالرشید غازی کی قبر سے انہیں گرفتار کر لیں گے۔
Comments are closed.