سپریم کورٹ بھی لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے، عمران خان

 عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں ڈونلڈ لو اورجنرل باجوہ کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ۔  سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے،سپریم کورٹ بھی لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے۔    عمران خان  نے  کہاکہ چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں  قرآن کے پانچویں پارے کی 8 ویں آیت پڑھ لیں۔ قران میں ہے  دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ  کرسکو۔

 عمران خان نے کہاکہ کیس کی سماعت کے لیے 5 رکنی بینچ ہونا چاہیے تھا۔    میرا جیل میں ہونا، پی ٹی آئی کا خاتمہ اور نواز شریف کے کیس معاف  ہونا لندن پلان کا حصہ ہے۔ایک سوال پر  عمران خان نے کہا کہ بلاول  بھٹوکے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا۔   نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلا۔

بانی پی ٹی آئی  نے کہا کہ  توشہ خانہ  سے نواز شریف نے 6 لاکھ میں مرسیڈیز گاڑی اور مریم نواز نے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی۔  ان کے سارے کیسز بند ہیں لیکن  ہمارا ایک کیس ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے۔

کپتان  نے کہا  کہ ان کو عوام کے غصے کا اندازہ نہیں ہے،  لوگوں کا غصہ 8 فروری کو نظر آئے گا۔ آج پیش گوئی کر رہا ہوں کہ ان کو دھچکا لگنے والا ہے۔  پی ٹی آئی کے 850 ٹکٹ تھے مگر مشاورت کے لیے رجسٹر بھی جیل میں نہیں آنے دیا گیا۔

Comments are closed.