پولیو جیسے موذی وائرس کے خلاف متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم
اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے والدین، اساتذہ، علماء، اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کریں۔
انسداد پولیو مہم 21 اپریل سے 27 اپریل تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ اس مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک محفوظ اور صحت مند پاکستان کے لیے پولیو کا مکمل خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments are closed.