مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا بدترین خودکش دھماکہ، 44 بھارتی فوجی ہلاک

سری نگر؛مقبوضہ کشمیر میں خودکش دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک، درجنوں زخمی

بھارتی میڈیا اور بھارتی حکام کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کےعلاقے آونتی پورہ میں خود کش حملہ کیا گیا جو بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا جس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہوگئی ہے۔ آئی جی سی آر پی ایف ذوالفقار حسن کا کہنا ہے کہ 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 گاڑیاں دھماکے کی زد میں آئیں، قافلے میں مجموعی طور پر 2500 اہلکار شامل تھے۔

Comments are closed.