اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے ترنول میں غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔
اسلام آباد کے نواحی علاقے ترنول ایریا میں غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ آپریشن میں ترنول سے سنگجانی تک غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خود نگرانی کی۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سی ڈی اے کے مشترکہ آپریشن میں ترنول پھاٹک سے پشاور کی جانب چارکلو میٹر لمبی پٹی پر قائم تجاوزات و تعمیرات مسمار کردی گئیں۔ آپریشن میں گرینڈ آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔آپریشن کے دوران قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔

Comments are closed.